بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیزل مہنگا، حکومت کا ماہیگیروں کیلئے 51 کروڑ سے زائد سبسڈی پیکج کا اعلان

سندھ حکومت(Sindh Government) نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ایندھن سبسڈی پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیر فشریز محمد علی ملکانی نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ کے ایندھن اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک بار مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مچھلی کے شکار میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

محمد علی ملکانی کے مطابق 9 ہزار 634 رجسٹرڈ کشتی مالکان کو مالی امداد دی جائے گی، بڑی کشتیوں کے مالکان کو فی کشتی 2 لاکھ روپے جبکہ چھوٹی کشتیوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر فشریز نے بتایا کہ سبسڈی کی رقم ڈیجیٹل نظام کے تحت شفاف انداز میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے ماہی گیروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی سے منسلک ہونے کی ہدایت بھی کی۔