واشنگٹن ،پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، معاہدہ قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی: امریکی صدر(American President) کا بیان
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران طے شدہ شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اگر ایران اس معاہدے کو تسلیم کر لیتا ہے جس پر اتفاق ہو چکا ہے، اور یہ بہت بڑا ’اگر‘ ہوگا۔
تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہو جائے گا اور انتہائی مؤثر ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے، بشمول ایران، کھول دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:شیماکرمانی اور ہیومین راٹس ورکرزخواتین کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی، پولیس افسران معطل
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو گی اور بدقسمتی سے اس کی شدت اور سطح پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔









