بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹ آسٹریلیا کی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے دور رکھنے کیلیے بڑی پیشکش

کرکٹ آسٹریلیا(Cricket Australia) اپنے کپتان پیٹ کمنز اور دیگر اہم کھلاڑیوں کو طویل مدت تک قومی ٹیم کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے بڑے مالی معاہدوں پر کام کر رہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کو تین سالہ نئی توسیع کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد وہ 2029 تک ٹیم کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

مجوزہ معاہدے کے تحت ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک پہنچ جائے گی، جو موجودہ معاہدے سے تقریباً 10 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر یہ ڈیل تقریباً 12 ملین ڈالر کی ہوگی جبکہ اس کے علاوہ کمنز کو آئی پی ایل اور کمرشل اشتہارات سے بھی بھاری آمدنی حاصل ہوتی رہے گی۔

مزیدپڑھیں:جاپان کی سب سے متنازع کاروباری پالیسی، ایک کمپنی جہاں جاپانی زبان پر پابندی لگا دی گئی

رواں سال سن رائزرز حیدرآباد سے وابستہ ایک فرنچائز نے کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ کر مکمل طور پر فرنچائز کرکٹ کھیلنے کے لیے سالانہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی پیشکش بھی کی تھی، تاہم دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کر دی۔

اسی دوران مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کے لیے بھی نئے معاہدوں پر غور جاری ہے تاکہ اہم کھلاڑیوں کو فرنچائز لیگوں کی بڑھتی ہوئی کشش سے دور رکھا جا سکے۔