بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اذان اویس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

پاکستان کے اذان اویس (azan awais)نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری جڑ دی۔

اذان اویس نے بنگلا دیش کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو میچ پر سنچری بنانے والے کھلاڑی:

کرک انفو کے مطابق سابق کپتان جاوید میانداد(Javed Miandad )نے 1976 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کروایا تھا، جبکہ خالد عباد اللہ (Khalid Ibadulla )نے 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 166 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

بعد ازاں سلیم ملک (Saleem Malik) نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں ناقابلِ شکست 100 رنز اسکور کیے، جبکہ محمد وسیم (Mohammad Wasim) نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 109 رنز کی اننگز کھیل کر متاثر کیا۔

1997 میں راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے لیے یادگار ثابت ہوا جہاں علی نقوی( Ali Naqvi )نے جنوبی افریقا کے خلاف 115 رنز بنائے جبکہ اسی میچ میں اظہر محمود (Azhar Mahmood )نے 128 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی کلاس دکھائی۔

سابق کپتان یونس خان (Younis Khan) نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں 107 رنز بنائے، جبکہ توفیق عمر (Taufeeq Umar) نے 2001 میں بنگلادیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی۔

2003 میں یاسر حمید (Yasir Hameed) نے کراچی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر منفرد اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 170 اور دوسری میں 105 رنز اسکور کیے۔

اسی فہرست میں  عابد علی ، عمر اکمل ،فواد عالم ، کامران غلام  بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر پاکستان کرکٹ میں مضبوط انٹری دی۔

حالیہ برسوں میں کامران غلام نے 2024 میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 118 رنز کی اننگز کھیل کر اس تاریخی فہرست میں اپنا نام شامل کیا، جس کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو ایک اور ابھرتا ہوا اسٹار مل گیا۔