ایرا ن کے صدر مسعود پزشکیان(Masoud Pezhikian) نے کہا ہے کہ دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق صدرمسعود پزشکیان کاکہنا ہے کہ ملک میں توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔
،ملک کو اس وقت توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بچت کی ضرورت ہے،عوام کو چاہیے وہ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہاہے خطے کے بعض ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں،جو ملک ہمارے خلاف کوئی اقدامات اٹھائے گا،اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا کا ساتھ دینیوالے ممالک کو سآبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کو نافذ کریں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور ایرانی نظام کے سیاسی توازن کو بھی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے، جس کا مظاہرہ آج بھی عوام کی سڑکوں پر موجودگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کا کہنا تھا دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا، اور آخرکار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ امریکا سے جاری جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا، ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا اور اپنی دفاعی و جارحانہ پوزیشنوں کو مزید بہتر بنایا۔









