بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ: طالبعلموں کا جنسی استحصال کیلئے ڈیٹا چرانے کا انکشاف

برطانیہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کا جنسی استحصال (sexual abuse)کیلئے جرائم پیشہ افراد کی طرف سے آرٹیفشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) کا استعمال کر کے بچوں کا ڈیٹا چرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے حکام کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد بچوں کے جنسی استحصال کیلئے اسکولز کی ویب سائٹ اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا حاصل کر کے انکی تصاویر کو غلط استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بلیک میلرز بچوں کی تصاویر استعمال کر کے اسکولز کی انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیکی دھمکیاں دے کر رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:افواجِ پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی: سفیرحیدر شاہ

نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالے ماہرین نے تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بچوں کی قابلِ شناخت تصاویر کو ہٹا دیں۔