بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیج جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کا جواب آگیا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے(america Iran war) خاتمے سے متعلق امریکی تجاویز پر ایران کا جواب آگیا۔تجاویز پر ایران کا جواب پاکستان کے ذریعے ارسال کر دیا گیا،رپورٹ

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی تازہ ترین تجاویز پر ایران کا جواب آج پاکستانی ثالث کے ذریعے ارسال کر دیا گیا۔ اس مرحلے پر خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ مذاکرات کا محور رہے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متعدد بار کہا تھا کہ امریکی تجاویز کے بارے میں ایران کے مؤقف اور تحفظات جائزے کی تکمیل اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد بھیجے جائیں گے۔

مزید تفصیل:دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا، چوہدری سالک حسین تردید

دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے بعض ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں، جو ملک ہمارے خلاف کوئی اقدامات اٹھائے گا،اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔