بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان(pakistan) کو جیت کیلئے268رنزکاہدف دے دیا۔ میچ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔
جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر6 رنز بنالیے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی جارحانہ حکمت عملی سے واضح ہے کہ میزبان ٹیم میچ کا فیصلہ کن نتیجہ حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کو محدود وقت میں ہدف کے تعاقب پر مجبور کر کے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔
مزیدپڑھیں:سائنسدانوں نے آواز کی لہروں سے کورونا اور فلو وائرس ختم کرنیکا طریقہ دریافت کر لیا
اب پاکستانی بیٹنگ لائن کے سامنے دوہرا چیلنج موجود ہے۔ ایک جانب قومی ٹیم کو میچ بچانے کیلئے وکٹیں سنبھال کر کھیلنا ہوگا، جبکہ دوسری طرف ہدف کے تعاقب کی صورت میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا پڑ سکتی ہے۔
کرکٹ شائقین کی نظریں اب آخری سیشن پر مرکوز ہیں جہاں یہ فیصلہ ہوگا کہ پاکستان میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے یا بنگلہ دیش تاریخی فتح اپنے نام کر لیتا ہے۔









