بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف ایئرلائن نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

دبئی کی ایئرلائن نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بجٹ ائیرلائن نے آپریشنل مسائل کے باعث پاکستان کے 3 اہم شہروں لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے اپنی پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ائیرلائن حکام نے وضاحت کی ہے کہ دیگر شہروں جن میں کراچی، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں، وہاں فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دبئی کی جانب سے پاکستان کے لیے دیگر اماراتی ائیرلائنز(arab amarat airline) کی پروازیں بھی بدستور بحال ہیں اور ان کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متاثرہ مسافروں کے حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز کو رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دیگر ائیرلائنز پر ری بکنگ کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے تاکہ انہیں سفر میں کسی بڑی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے بعد خلیجی فضائی آپریشن کو شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دبئی ائیرپورٹ پر گزشتہ مارچ کے دوران مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس نے فضائی کمپنیوں کی حکمت عملی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقائی تناؤ کے پیش نظر خلیجی فضائی کمپنیوں کا اپنے آپریشنز کو محدود کرنا ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کاروباری سرگرمیاں بڑھانے اور برآمدات کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، احسن اقبال

اس فیصلے سے نہ صرف مسافروں کی سفری منصوبہ بندی متاثر ہوئی ہے بلکہ پاکستانی تارکین وطن کے لیے دبئی تک رسائی کے راستے بھی محدود ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ حالات بہتر ہونے پر ان روٹس پر دوبارہ پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔