فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا انعقا، دنیا بھر کے مختلف ستاروں نے شرکت کی، ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ (aliya bhatt)نے آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر تمارا رالف کا ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
تاہم اس بار اداکارہ کا کانز لُک اتنا وائرل نہ ہوا جتنا وہ فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر وائرل ہوئیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ کو پراعتمادی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کرتے اور پھر فوٹوگرافرز کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز ریڈ کارپٹ پر موجود دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے رہے، بہت کم ہی کیمرے ایسے تھے جن سے اداکارہ کی تصویر لی گئی۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ عالیہ بھٹ فیسٹیول میں دوسری مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں ارو کوئی انہیں جانتا بھی نہیں ہے، کسی نے تصویر نہیں لی۔
مزید پڑھیں:چین کی سفارتی چال کامیاب، مارکو روبیو سے “مارکو لو” بنادیا
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس طرح سے ہاتھ ہلا رہی ہے جیسے وہ سرخیوں میں شامل ہوں گیں جب کہ اس دوران کیمرے ہوائی جہاز کے موڈ پر ہیں۔









