صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے ناروے کی قیادت، شاہ ہیرالڈ پنجم، حکومت اور عوام کو یومِ آئین کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مختلف شعبوں میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی سے بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر زرداری نے ناروے کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
مزیدپڑھیں:پروفیسر حیات غمخوار حملے میں شہید، علاقے میں سوگ کی فضا
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور ناروے کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔









