بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا نے ایرانی تجاویز پر کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی: فارس نیوز ایجنسی

تہران ،ایرانی میڈیا (Iranian media)نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی مذاکراتی تجویز کے جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے پانچ نکات پر مشتمل ایک فہرست پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھے اور اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرے۔

مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکا بغیر کسی عملی رعایت کے وہی اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا، جس سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق امریکا نے اپنے جواب میں نے ایران سے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جنگی نقصانات کے ازالے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شرائط میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھنے، ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی جاری نہ کرنے اور جنگ بندی کو مذاکرات سے مشروط کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایران ان شرائط کو تسلیم بھی کر لے تو بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا خطرہ برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:جولائی تا اپریل PSDP منصوبوں پر 469 ارب 84 کروڑ روپے خرچ ہوئے، پلاننگ ڈویژن

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے کسی بھی مذاکرات کو پانچ شرائط سے مشروط کر رکھا ہے، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کےحق کا اعتراف شامل ہیں۔