بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور جرمنی کے درمیان 40.5 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط

اس معاہدے سے دوطرفہ ترقیاتی پورٹ فولیو تقریباً 550 ملین یورو تک پہنچ چکا ہے،(secratery econimc affairs) سیکریٹری اقتصادی امور

وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت جرمن ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے تعاون سے 9 نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا

اس معاہدے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی، سماجی تحفظ اور قابل تجدید توانائی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کیے اور جرمن حکومت کی جانب سے سفیر اینا لیپل نے دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور کے طابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے جرمن حکومت اور کے ایف ڈبلیو کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان 1961 سے باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی مضبوط اور دیرپا ترقیاتی شراکت داری قائم ہے۔

جرمن سفیراینا لیپل کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

پائیدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا، مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مزید 23 خوارج ہلاک

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی اور سماجی کمزوری جیسے عالمی چیلنجز سے عملی تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے، معاہدے کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبے پاکستان بھر کی کمیونٹیز کے لیے بامعنی فوائد فراہم کریں گے۔