بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عید الاضحیٰ پراسٹیٹ بینک کا تین روزہ تعطیلات کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of  Pakistan) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 26 تا 28 مئی 2026ء (منگل تا جمعرات) تک بند رہے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران بینکنگ معاملات کی منصوبہ بندی کر لیں تاکہ تعطیلات کے بعد کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 29 مئی بروز جمعہ سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور صارفین اپنی بینکنگ خدمات حاصل کر سکیں گے۔ بینک انتظامیہ نے اس تعطیلاتی شیڈول سے تمام متعلقہ مالیاتی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔