امریکی مصنفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر Ashley St. Clair نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ انہوں نے دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے Elon Musk کے ساتھ خاندان بڑھانے کا فیصلہ کیوں کیا۔
ان کے حالیہ انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین اس تعلق، مالی استحکام اور نجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ایشلے سینٹ کلیئر کے مطابق جب ان کی ملاقات ایلون مسک سے ہوئی تو وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں تھیں اور بطور سنگل مدر زندگی گزارنا ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ روزمرہ اخراجات، بچوں کی ضروریات اور مالی دباؤ مسلسل ان کے ذہن پر حاوی رہتا تھا۔ ایسے میں ایلون مسک کی جانب سے مزید بچوں کی خواہش اور خاندان بڑھانے کی بات انہیں غیر معمولی طور پر پرکشش محسوس ہوئی۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں انکشاف کیا کہ ایلون مسک اکثر کہا کرتے تھے کہ ان کے لیے زندگی میں سب سے محدود چیز وقت ہے، جبکہ وہ زیادہ بچوں کے خواہشمند ہیں۔ ایشلے کے مطابق ایک ایسے شخص کے ساتھ مستقبل کا تصور، جو بچوں سے محبت کرتا ہو اور جہاں مالی عدم استحکام کی فکر نہ ہو، ان کے فیصلے پر گہرا اثر ڈالنے لگا۔
Ashley St. Clair نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں بچوں کی پرورش والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، اسی لیے مالی تحفظ ان کے لیے انتہائی اہم تھا۔ ان کے مطابق بطور سنگل مدر انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا، جس نے انہیں ایک مستحکم اور محفوظ مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال فروری میں پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے بچے کے والد ایلون مسک ہیں۔ ایشلے کے مطابق حمل سے پہلے دونوں کے درمیان گہرا جذباتی تعلق موجود تھا، تاہم حمل کے بعد ایلون مسک کے رویے میں واضح تبدیلی آنا شروع ہوگئی اور حالات پہلے جیسے نہ رہے۔
مزیدپڑھیں:سارا ٹنڈولکر باڈی شیمنگ پر پھٹ پڑیں، فوٹو جرنلسٹ کو کھری کھری سنا دیں
ایشلے سینٹ کلیئر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش تقریباً پانچ ماہ تک خفیہ رکھی تاکہ بچے کی پرائیویسی اور سیکیورٹی متاثر نہ ہو۔ بعد ازاں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ایلون مسک کی جانب سے دی جانے والی مالی معاونت میں بتدریج کمی کی گئی۔ ان کے مطابق ابتدا میں انہیں ایک لاکھ ڈالر ماہانہ دیے جاتے تھے، جو بعد میں کم ہو کر چالیس ہزار اور پھر بیس ہزار ڈالر تک محدود ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایشلے سینٹ کلیئر اور Elon Musk کی پہلی ملاقات مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ہوئی تھی۔ ایلون مسک اس وقت مختلف خواتین سے اپنے 14 بچوں کے باعث بھی اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔









