بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لنکا پریمیئر لیگ: 650 غیرملکی کھلاڑی رجسٹر، 102 پاکستانی شامل

لنکا پریمیئر لیگ (LPL) 2026 کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 21 ممالک کے 650 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق ان رجسٹریشن کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے 102 کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں؛ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے

منتظمین کے مطابق تمام رجسٹریشنز کا جائزہ لینے کے بعد 310 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ اس فہرست میں آئی سی سی کے فل ممبر ممالک کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

کرکٹ حکام کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 2026 کا ڈرافٹ یکم جون کو ہوگا، جبکہ ایونٹ کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا، جس کے ساتھ لیگ کا اختتام ہوگا۔