بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام مسلم ممالک ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کریں، آغاز سعودیہ و قطر سے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے (Ibrahim accord)پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں، ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد اگر ابراہمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتےکے روز سعودی عرب ولی عہد، اماراتی صدر، امیر قطر، وزیراعظم قطر اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ترکیہ و مصر کے صدور، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور بحرین کے شاہ سے بھی بات چیت ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ یا تو سب کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہوگا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کےعلاج سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کرادیے گئے
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پھر جنگ ہوگی۔ پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور طاقتور جنگ ہوگی۔