وزیراعظم شہبازشریف(shahbaz shrif) کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں ایک بحران موجودہے، پاکستان نے بحران کےخاتمے کیلئے اہم کردار اداکیا۔ امن کے حوالے سے سے کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔ دعاگو ہوں کہ امن ہمیشہ کیلئے بحال ہو۔
چینی ہم منصب لی کیانگ سے ملاقات کیلئے عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک میں موجود بحران کے کے خاتمے کیلئے پاکستان نے اہم کردار اداکیا، فیلڈ مارشل نےایران امریکا رابطوں میں اہم کردارادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بحران نے دنیا بھر کی معیشتوں اور پاکستان کو بھی متاثرکیا، امن کے حوالے سے سے کافی پیشرفت ہوچکی ہے، ہمیں ملکر امن کیلئے کوششیں کرناہوں گی، اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ نے جنگ بندی کیلئے 5 نکاتی پروگرام کا اعلان کیا، جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر چینی صدر کا مشکور ہوں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی شانداردوستی،سفارتی تعلقات کا75واں سال منارہے ہیں، ہم اس وقت تاریخ کے نہایت اہم موڑ پر کھڑے ہیں، جب بھی چین آتےہیں نئی تعمیرات،عظیم ترقی دیکھنے کوملتی ہے، عظیم ملک کا دورہ میرےلیے ہمیشہ بے حد خوشی کاباعث ہوتاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے عوام سے صوبہ شانشی کی کوئلہ کان میں دھماکے پر تعزیت کرتاہوں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
قبل ازیں چینی ہم منصب لی کیانگ سے ملاقات کیلئے عظیم عوامی ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈمارشل عاصم منیراور وفد کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے، پاکستان نے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے۔
لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:سوئی سدرن نے عید الاضحیٰ کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کردیا
انکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کےساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے،دوطرفہ تعاون کےفروغ کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کے ساتھ عملی تعاون کو وسعت دینے کو تیار ہیں۔









