بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ پر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں اہم اجلاس طلب کرلیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران سے جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال پر غور کے لیے کل صبح Camp David میں کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تمام اہم کابینہ ارکان شریک ہوں گے، جن میں سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس Tulsi Gabbard بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے وہاں تباہ کیا جا سکے، یا پھر کسی قابلِ قبول مقام پر بین الاقوامی نگرانی میں اسے ختم کرنا ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس عمل میں اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متبادل بین الاقوامی ادارے کی نگرانی بھی شامل ہو سکتی ہے تاکہ خطے میں جوہری خطرات کو کم کیا جا سکے۔