پاسدارانِ انقلاب (Revolutionary Guards) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر کسی قسم کی جارحیت مسلط کی گئی تو ملک کا ساحلی خطہ حملہ آوروں کے لیے ’’قبرستان‘‘ ثابت ہوگا۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی آر جی سی بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکانات کم ہیں، کیونکہ دشمن کمزور پوزیشن میں ہے، تاہم ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔
مزید پڑھیں؛جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، دبین اور شبعا ایک بار پھر نشانے پر
انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو چاہ بہار سے ماہشہر تک پورا ساحلی علاقہ حملہ آور قوتوں کے لیے “قبرستان” بن جائے گا۔
محمد اکبرزادہ کے مطابق ایران کی مسلح افواج ملکی سرحدوں، ساحلی علاقوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل نگرانی اور دفاعی تیاری کی حالت میں موجود ہیں، جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔









