نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ(Maahaish bhutt) کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بار پھر نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اداکارہ پوجا بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد نے اداکارہ سونی رازدان سے دوسری شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔ تاکہ انہیں اپنی پہلی اہلیہ کرن بھٹ کو طلاق نہ دینی پڑے۔
پوجا بھٹ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی بھی ان کی والدہ کا ساتھ مکمل طور پر نہیں چھوڑا۔ اور دونوں خاندانوں کے ساتھ تعلق برقرار رکھا۔ مہیش بھٹ نے 1986 میں سونی رازدان سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔
پوجا بھٹ نے مزید کہا کہ سونی رازدان نے ایک موقع پر ان کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ مہیش بھٹ اور کرن بھٹ کے درمیان آنے پر خود کو قصوروار قرار دیتی ہیں۔ تاہم میرے والدین نے کبھی بچوں کو اپنے اختلافات کا حصہ نہیں بنایا۔
مزید پڑھیں:کراچی بندرگاہ کے باہر کھلے سمندر میں 2 جہاز ٹکرا گئے، 1 کنٹینر سمندر برد
یاد رہے کہ مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی شادی 1986 میں ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں میں شمار ہوتی ہیں۔









