بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِاعظم کے مشیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان کی انجینئر امیر مقام سے ملاقات، علاقے کی انتخابی صورتحال پر مشاورت

وزیرِاعظم کے مشیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے گلگت میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام(Amir Maqam) سے ملاقات کی جس دوران جی بی میں جاری انتخابی سرگرمیوں، سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور عوامی رابطہ مہم سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی کارکنوں اور مقامی قیادت کے ساتھ روابط کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، عوامی مسائل کے حل اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے خطے کی ترقی، خوشحالی اور جمہوری عمل کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:ملک میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے تناظر میں پارٹی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے انتخابی عمل کے شفاف، منصفانہ اور پُرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کارکنوں کو بھرپور انداز میں متحرک رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔