مظفرآباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس (intelegence)بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چہلہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔
تحقیقات کے دوران دشمن خفیہ ایجنسی کے ساتھ مشکوک روابط اور حساس نوعیت کے مواد کا انکشاف بھی ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا،
جس میں سات خودکار ہتھیار، دستی بم اور دیگر جنگی سامان شامل ہے، جبکہ حساس مقامات سے متعلق دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے برآمد شدہ موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر مواد کا فرانزک و تکنیکی تجزیہ کر رہے ہیں۔
تفتیش کار ممکنہ سہولت کاروں، مالی معاونت کے ذرائع اور نیٹ ورک کے دیگر رابطوں کی چھان بین میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں حساس تنصیبات اور عوامی سلامتی کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی
مزید پڑھیں:ضابطہ فوجداری میں مجوزہ 55 ترامیم غیر سیاسی ہیں: وزیر قانون
امن عامہ اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رہے گی۔









