بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شادی کی خوشی میں دلہن کا ڈانس، سسرالیوں کا اعتراض، بارات واپس لے گئے

بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی ایک تقریب (marriage party)اس وقت تنازع کا شکار ہوگئی جب دلہن کی انٹری کے موقع پر ڈانس پرفارمنس پر دلہے کے گھر والے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بارات واپس لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق دلہن اپنی آمد کے وقت خوشی سے جھومتے ہوئے ڈانس کر رہی تھی، جسے مہمانوں کی بڑی تعداد نے توجہ سے دیکھا۔ تاہم یہ انداز دلہا کے اہل خانہ کو ناگوار گزرا۔

بتایا گیا ہے کہ دلہن کے رقص کرنے پر دلہا کے والد اور بڑے بھائی نے سخت اعتراض کیا، جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں:انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑا فیچر متعارف، پروفائل گرڈ من مرضی ترتیب دیں

صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ دلہا والوں نے شادی کی تمام رسومات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور تقریب ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔