بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینتھروپک نےاپنا جدید ترین اے آئی ماڈل فَیبل 5 عوام کیلئے متعارف کرادیا

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل فَیبل 5 (faible 5)کو عوامی استعمال کے لیے متعارف کرا دیا ہے تاہم کمپنی نے سائبر سیکیورٹی اور حساس انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے متعدد حفاظتی پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فیبل 5 دراصل اینتھروپک کی جدید ’مِتھوس فیملی کا پہلا ایسا ماڈل ہے جسے عام صارفین کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی محدود آزمائشی تعیناتی کی گئی تھی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کمپنی کے مطابق فَیبل 5 سافٹ ویئر پروگرامنگ، پیچیدہ تحقیقی کاموں اور تصاویر کے تجزیے میں غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اگر صارفین سائبر سیکیورٹی، حیاتیات یا کیمسٹری سے متعلق حساس نوعیت کی درخواستیں کریں گے تو انہیں نسبتاً کم طاقتور ماڈل کی طرف منتقل کر دیا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اینتھروپک نے اس کے ساتھ اپنے زیادہ طاقتور اور کم پابندیوں والے ماڈل کلاڈ ِمتھوس 5 کو بھی محدود پیمانے پر منتخب اداروں کے لیے دستیاب کیا ہے۔ یہ ادارے کمپنی کے ’پروجیکٹ گلاس وِنگ‘ پروگرام کا حصہ ہیں جس میں 15 سے زائد ممالک کے تقریباً 200 سائبر سیکیورٹی اور تحقیقی ادارے شامل ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:بھارتی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملے سے تباہ، 1 شخص ہلاک، 3 لا پتہ، بھارت کا احتجاج

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کمپنی کا کہنا ہے کہ ماڈل کی ریلیز سے قبل کئی ماہ تک اس کے حفاظتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں ’ریڈ ٹیم‘ ٹیسٹنگ اور بگ باؤنٹی پروگرام شامل تھے۔