بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پاکستان کی کُل آبادی(Population) 25 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے ساتھ ملک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں اپنی نمایاں حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آبادی 25 کروڑ سے زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ اس آبادی میں اضافے کے بعد مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آبادی سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی میں مردوں کا تناسب تقریباً 51 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 49 فیصد کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق اگرچہ بہت زیادہ نہیں تاہم آبادیاتی منصوبہ بندی، صحت، تعلیم اور روزگار کی پالیسیوں میں اسے مدنظر رکھا جاتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

صوبائی سطح پر سب سے زیادہ آبادی پنجاب میں ہے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔شہری آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بڑے شہروں خصوصاً کراچی، لاہور اور اسلام آباد پر رہائش، ٹرانسپورٹ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ماہرین آبادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ معاشی ترقی کے لیے مواقع بھی پیدا کرتا ہے اور چیلنجز بھی۔ اگر نوجوان آبادی کو معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کی سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ ملک کے لیے ایک بڑی معاشی قوت ثابت ہو سکتی ہے۔