بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی نژاد برطانوی اداکار سائرس پٹیل نے بھی اسلام قبول کرلیا

اداکار بین سائرس پٹیل (Cyrius Patail) الاقوامی فلمی صنعت میں بطور لائن پروڈیوسر اور ایونٹ پروڈکشن مینیجر کام کر چکے ہیں

بھارت میں جنم لینے والے اور برطانیہ میں مقیم معروف فلم ساز سائرس پٹیل کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دستاویز وائرل ہو رہی ہے، جسے ان کے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ لندن کی سینٹرل مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کی کامیابی ہماری کامیابی، ایران کی ناکامی ہماری ناکامی ہے: وزیراعظم

مزید یہ کہ بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے حوالے سے بھی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سائرس پٹیل نے سعودی عرب میں ایک فلمی منصوبے کے دوران اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ اور واضح تصدیق سامنے نہیں آئی۔