خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان(Shafi jan) نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیے تھے اور انہیں بگڈ (جاسوسی) والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کے لیے دیا گیا۔
شفیع جان کے مطابق جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کو زمان پارک میں بند کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں شہباز گل کو پارٹی عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔
شہباز گل صاحب نے عمران خان صاحب کے فون چرائے۔۔انکو bugged فون دیا۔۔عمران خان صاحب نے انکو گھر میں بند کر دیا تھا۔شفیع جان صاحب pic.twitter.com/sW882VOWSq
— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) August 6, 2026
شفیع جان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز گل کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔ بعض صارفین نے اسے شہباز گل پر سنگین الزام قرار دیا جبکہ کچھ نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر اور ناتجربہ کار شخص کو وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا ہے جو اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں پر الزامات لگا کر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:اگلے سال سے پنجاب میں امتحانی پرچے کیسے چیک ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے جدید طریقہ بتادیا
دوسری جانب کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خود ہی ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے کر اندرونی اختلافات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔









