اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(Ayaz Sadiq) نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان(Gohar Ali Khan) کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور انتہائی بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کی شفقت، محبت اور خلوص کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں وہ بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزیدپڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی اہم پیش رفت ہے، اسحاق ڈار
سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کی دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیرسٹر گوہر علی خان، ان کے اہلخانہ اور دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔









