امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا سینیٹ کو اس جنگی تجربہ رکھنے والے فوجی کی نامزدگی کی جلد از جلد توثیق کرنی چاہئے تاکہ وہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انجام دیئے گئے اپنے شاندار کام کو جاری رکھ سکیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ہنگ کاؤ کو حقیقی جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے محب وطن افراد ہی امریکی بحریہ اور میرین کور کی قیادت کے لیے موزوں ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع
ہنگ کاؤ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اور میرین کور کے اہلکاروں کی قیادت زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا، انہوں نے بحری جہازوں کی تعمیر میں تیزی لانے اور ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ہنگ کاؤ اس وقت قائم مقام نیول سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اپریل 2026ء میں سیکرٹری بحریہ جان فیلن کے استعفے کے بعد سے اس عہدے پر ہیں، انہوں نے امریکی بحریہ میں 25 سال خدمات انجام دیں۔









