بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کمسِن بہن بھائی کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

بنوں میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک کم عمر لڑکا اور ایک لڑکی قتل کر دیے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقے خنی کلہ نورڑ میں پیش آیا۔ قتل ہونے والے کم عمر بچے بہن بھائی تھے جن کی شناخت 8 سالہ نوید اور 14 سالہ اقصی کے طور پر ہوئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نامعلوم مسلح افراد تھے جو قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش شروع کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:آٹا پھر مہنگا، 20 کلو کا تھیلا  2920 روپے کا ہوگیا !

بنوں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران خواتین اور بچوں پر حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔