بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلک جاویدکو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا

لاہورپولیس نے پی ٹی آئی کی  کارکن فلک جاوید(Falak Javed)کو جناح ہاؤس  حملہ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے پہلے سے  عظمیٰ بخاری  کی فیک ویڈیو پھیلانے کے مقدمہ میں  زیر حراست فلک جاوید کی جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ میں گرفتاری کی کارروائی مکمل کر کے آج  ملزمہ فلک جاویدکو  لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں جج ملک عابد حسین نے سماعت کی۔

پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کا پانچ دن کا  جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

مزیدپڑھیں:جنگیں ہتھیاروں سے نہیں ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں، مریم نواز

اس سے  پہلے آج ہی  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ملک عابد حسین نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں فلک جاویدکی ضمانت منظور کی تھی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فلک جاوید کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔ فلک جاوید پر تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ فلک جاوید 9 مئی کےکیسز میں جیل میں قید ہیں۔