حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت 364.35 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385.95 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 5.58 روپے اضافہ
وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.58 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358.77 روپے سے بڑھ کر 364.35 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل 4.18 روپے فی لیٹر مہنگا
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4.18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت 381.77 روپے سے بڑھ کر 385.95 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر کیلئے
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبرکیلئے ہوگا۔
نئی قیمتوں پر ملک بھر کے تمام ایکس ڈیپو پوائنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
حکومتِ پاکستان نے یہ فیصلہ ترمیم شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت اوگرا کی تجویز پر کیا ہے۔









