امریکا نے آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں میں ایران کے 5 آئل ٹینکروں کو تباہ کردیا۔ جواز یہ بنایا کہ ایران مسلسل دو دن سے امریکی بحری بیڑے پر میزائل داغ رہا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ایران نے پیر کو امریکی بحری جہازوں پر حملے کی کوشش کی تھی، پیر کو ایرانی حملوں میں کسی امریکی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، ایرانی تیل بردار ٹینکروں پر حملے واضح اور سخت پیغام ہیں، امریکی بحری جہازوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے بھی میزائلوں کی برسات کردی۔ اردن میں امریکی اڈے الازرق ایئربیس پر تقریباً 20 مزائل فائر کیے گئے۔ اردن کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔ ایرانی فوج نے امریکا کی اسمارٹ آبدوز پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جس کی ویڈیو جاری کردی۔
مزید پڑھیں:نئی آٹو پالیسی، 800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 30 فیصد کرنے کی تجویز
دوسری جانب آگ اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ بھی جاری ہے۔ امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں لگادیں۔ ایرانی ایوی ایشن سیکٹر کی معاونت کرنے پر چھتیس اداروں اور افراد کو بلیک لسٹ کردیا۔









