بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ یہ نئی قیمتیں 12 ستمبر 2026ء سے 14 ستمبر 2026ء تک کے لیے لاگو رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ اور نئی قیمتیں یہ ہیںہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.28 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398.04 روپے سے بڑھ کر 403.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن

پیٹرول کی قیمت میں 5.02 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 370.80 روپے سے بڑھ کر 375.82 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ انرجی کے مطابق قیمتوں میں یہ التوا اور اضافہ عالمی مارکیٹ کے حالات، پلیٹس ریٹس (Platts rates) میں تبدیلی، پریمیئم اور دیگر اخراجات میں ردوبدل کے باعث کیا گیا ہے۔