بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ کی 99 سالہ خاتون کا دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون ہیلگا ڈفی نے فضا میں اڑتے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر دنیا کی معمر ترین ونگ واکر بننے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کے قصبے سائرنسیسٹر میں واقع آر ایف سی رینڈ کومب ایئرفیلڈ پر 99 سالہ ہیلگا ڈفی نے پرواز کرتے ہوئے ایک چھوٹے طیارے کی چھت پر سنسنی خیز انداز میں کھڑے ہو کر یہ حیران کن کارنامہ انجام دیا۔ کیئر ہوم میں مقیم ہیلگا ڈفی کا کہنا تھا کہ پرواز سے قبل وہ خوف اور بے پناہ جوش و خروش کے ملی جلی جذبات سے گزر رہی تھیں۔ کارنامے کی کامیابی کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انہیں باقاعدہ عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہیلگا ڈفی کو اس خطرناک اسٹنٹ کی اگست 2026ء میں 97 سالہ بیٹی برومیج سے ملی تھی، جنہوں نے فالج سے شفایاب ہونے کے بعد ونگ واکنگ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ہیلگا ڈفی کی اس کامیابی پر ان کے اہل خانہ نے انہیں ایک آزاد اور انتہائی بہادر خاتون قرار دیا، جبکہ سابقہ ریکارڈ ہولڈر بیٹی برومیج نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مزاحاً کہا کہ وہ 100 سال کی عمر میں دوبارہ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گی۔