بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2401 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر ہو گئی ہے۔