بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شکیرا نے سوشل میڈیا پر نیا سنگِ میل عبور کر لیا

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کے امکانات سامنے آنے کے باوجود بھی ان کی سوشل میڈیا پر شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
شکیرا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 76 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
گلوکارہ کے انسٹا گرام اکاونٹ کا مجموعی جائزہ لیا جائے تو وہ صرف 152 انسٹا صارفین کو فالو کرتی ہیں، جن میں ان کے سابق پارٹنر جیررڈ پیک بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اب تک اپنے مداحوں کے ساتھ 1ہزار 9 سو 98 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔