بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ہر شعبے میں مافیا موجود ،ہمیں ان پر ہاتھ ڈالنا ہے، طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد: وزیر قومی تحفظ خوارک طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں مافیا موجود ہے۔
اپنے ایک بیان میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہر دور میں کسان پیکج دیا گیا اور کسان ہی اس پیکج سے محروم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹریکٹر تیس لاکھ کا ہو گیا اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، سندھ نے گندم کی امدادی قیمت چار ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری سندھ حکومت سے اجلاسوں میں گندم کی امدادی قیمت کا اٹھائیس سو روپے کا مطالبہ آیا جبکہ کیا غریب بندہ تین ہزار کا آٹے کا تھیلہ افورڈ کر سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں مافیا موجود ہے اور ہمیں اس پر ہاتھ ڈالنا ہے۔
وزیر قومی تحفظ خوارک طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ ابھی تک کسان پیکج نوٹیفائیڈ نہیں ہو رہا ہے جبکہ بجلی کے بلز کم کرنے کا واحد مطالبہ کسانوں کا ہے۔