بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا انڈونیشیا میں زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورحکومت انڈونیشیا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمان دکھ اور مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی عوام اور حکومت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔