بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز،کوائف جمع کرنے کیلئے انکوائری کمیشن کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں سیل قائم

کوئٹہ(ممتازنیوز)لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز،کوائف جمع کرنے کے لئے انکوائری کمیشن کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں سیل قائم کردیئے گئے۔پیر کو کنوینر انکوائری کمیشن سردار اختر جان مینگل نے کوئٹہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسنگ پرسنز کے ورثا ڈویژنل کمشنرز کی نگرانی میں قائم سیل میں جبری گمشدہ افراد کے کوائف جمع کروائیں ، شکایات وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ کو بھیجی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسنگ پرسنز کبھی پارلیمانی ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایجنڈا ہی نہیں بنے ، نوابوں کی تعداد بلوچستان میں بڑھ گئی لیکن کبھی کسی سردار نے متاثرہ خاندانوں سے ملنا گوارہ نہیں کیا ، ان کے بچے جو غائب نہیں ہوتے ۔ جبری گمشدگی اور مسخ شدہ لاشیں ملنا سنگین ایشو ہے ،انہوں نے کہاکہ مسنگ پرسنز لواحقین برسوں سے کیمپ لگائے بیٹھے ہیں ۔ اجتماع میں سریاب کے شاہوانی ، سرپرہ ، ساسولی اور مینگل قبائل کی ممتاز شخصیات اور لوگوں نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی میں غیر مشروط شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔