بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ٹی ڈی پولیس اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگی

کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس کے اہلکار کراچی میں امن و امان قائم کرنے اوردہشتگردوں کوگرفتار کرنے کی بجائے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہو نے لگے ، اس حوالےسےفوٹیج اور شہری کا بیان بھی منظر عام پر آ گیاہے ،فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ 20نومبرکی شب تقریبا2بجے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے زبردستی گھر سے شہری کو اغواء کیا اغواء کی واردات میں باقاعدہ طور پر پولیس موبائل استعمال کی گئی، فوٹیج میں یونیفارم پہنےہوئے اہلکار بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مجھے سرجانی ٹاون مکان نمبر A/58 سیکٹر 4-B سے اغواء کیا گیا، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے گارڈن ہیڈ کوارٹر لے گئے، اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مجھ سے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ کیا کام کرتے ہو ؟ میں نے بتایا کہ میں گولڈلیف کمپنی میں کام کرتا ہوں، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کہا کہ نہیں تم چھالیہ کا کام کرتے ہو جس پر میں نے کہا کہ میں چھالیہ کا کام نہیں کرتا ہوں،جس کےبعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے میرے ہی موبائل فون سے میرے گھر پر بات کی اور میرے بھائی اور بہنوئی سے ڈیڑھ لاکھ روپےتاوان دینے کی ڈیمانڈ کی، سی ٹی ڈی کے اہلکار فرحان،طاہر اور نعیم مجھے زبردستی گھر سے اغواء کرکے لے گئے تھے اورنعیمخود کو سب انسپکٹر ظاہر کررہا تھا،۔میر ے بھائی اور بہنوئی کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی منت سماجت کرنے کے بعد مجھے چھوڑنے کے لیے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو 40ہزار روپے بطور تاوان ادا کیے،شہری نے پولیس افسران سے اپیل کی ہے کہ میں ایک معزز و قانون پسند شہری ہوں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا گیا ہے اور مجھے اغواء کرکے تاوان وصول کیا گیا ہے،ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کےمجھ سےوصول کی گئی تاوان کی رقم مبلغ 40ہزار روپے مجھے واپس دلائی جائے۔