بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وکی کوشل نےانجنیئرنگ ڈگری کے باوجود اداکاری میں قدم کیوں رکھا ,وجہ بتا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ منتخب کرنے کی وجہ بتادی۔

این ڈی ٹی وی  نیوز کے مطابق وکی کوشل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ” اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد قدم رکھا”۔اُنہوں نے بتایا کہ “میں اور میرا بھائی سنی کوشل سٹیج پرفارمر تھے اور ہمیشہ فنکشنز کے دوران سٹیج پر پرفارم کرتے تھےلیکن میں نے کبھی اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، میرا ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ تھا”۔

اُنہوں نے مزیدکہا  کہ”جب مجھے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری کے دوسرے سال کے دوران ایک کمپنی میں لے جایا گیا اور میں نے دیکھا کہ مجھ سےانجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد یہ کام کرنے کی توقع کی جا رہی ہے تو میں نے سوچا کہ میں زندگی بھر یہ کام نہیں کر سکوں گا”۔وکی کوشل نے بتایا کہ”ڈگری مکمل کرنے کے بعد مجھے ایک آئی ٹی کمپنی سے نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن مجھے لگا کہ میں اپنی زندگی کمپیوٹر پر نہیں گزار سکتا اور پھر میں نے اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا”۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اپنی اگلی فلم “گووندا نام میرا”میں اسکرین پر کیارا ایڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئیں گے جوکہ ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر 16 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔