بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“میرا دل یہ پکارے آ جا” پر رقص کرنیوالی عائشہ کو بھارتی گلوکار کیساتھ کاسٹ کرلیاگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) “میرا دل یہ پکارے آ جا” پر رقص سے شہرت پانے والی عائشہ نامی لڑکی کو بھارت کے معروف گلوکار سی جے ڈھلوں کے ساتھ ایک ویڈیو میں کاسٹ کر لیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عائشہ کو پاکستانی ٹی وی چینلز نے اپنے شوز میں مدعو کرنا شروع کیا اور تشہیری کمپنیوں نے سوشل میڈیا پر اس سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرانی شروع کر دی۔ اب عائشہ کو راتوں رات ملنے والی شہرت نے اسے سرحد پار سے بھی کام دلوا دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق عائشہ نے جس سبز رنگ کے لباس میں “میرا دل یہ پکارے آجا” پر رقص کیا تھا، وہ بھی 3 لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت میں نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

عائشہ کے سی جے ڈھلوں کے ساتھ کام کرنے کی خبر پر انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے بہت شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ زین شیخ نامی صارف نے لکھا ہے کہ “بس یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔” ایک اور صارف نے لکھا ہے ہ “اس نے ایک بار ناچا اور اس کی زندگی سیٹ ہو گئی، ادھر مجھے زندگی، لیکچرز، گھر والے اپنے اشاروں پر نچا رہے ہیں پھر بھی کچھ نہیں ہو رہا۔” مینا نامی لڑکی لکھتی ہے کہ “او بھائی مارو مجھے مارو۔”