ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار اداکار رنبیرکپور اوراداکارہ شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے انسٹاگرام کے ذریعےاپنے مداحوں کے ساتھ فلم کا ٹائٹل شئیر کیا ۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “آخرکار ٹائٹل آگیا یہ دیکھو “۔لو رنجن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا نام “تو جھوٹی میں مکار “ہے ۔فلم میکر کی جانب سے نام کے اعلان کے ساتھ فلم کی ایک جھلک بھی شیئر کی گئی ۔اس مختصر ویڈیو میں شردھا کو رنبیر کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں گلے مل کر ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے ہیں پھرسکرین پر فلم کا نام “تو جھوٹی میں مکار “جگمگاتا دکھائی دیتا ہے ۔









