بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت نے پاکستانی ویب سیریز ’’سیوک ‘‘ پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (ممتازنیوز) بھارت نے پاکستانی ویب سیریز ’’سیوک ‘‘ پر پابندی عائد کردی۔
وائیڈلی ٹی وی کے نمائندگان اظہار خان اور ساجد گل نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کے اس اقدام کی مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک کی طرف سے ویب سیریز سیوک پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے حالانکہ اس طرح کی سب سے زیادہ فلمیں خود بھارت بناتا ہے جن پر پاکستان نے کبھی اعتراض نہیں اٹھایا،اس مسئلے کو عالمی فورم تک اٹھائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ یہ ویب سیریز بھارتی مصنف کے لکھے گئے ناول پر فلمائی گئی ہے جس میں کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق بھارتی کلچر کو فلمایا گیا ہے،دنیا بھر میںاس طرح کی سب سے زیادہ فلمیں خود بھارت ہی بناتا ہے۔