ممبئی(شوبز ڈیسک) جائیداد کے تنازع پر بھارتی اداکارہ کی بیٹے کے ہاتھوں قتل کئے جانے کی خبر جھوٹی نکلی۔
اب سے کچھ دن قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کہ بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی تھی۔
تاہم اداکارہ وینا کپور نے ان جھوٹی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن جاکر جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں زندہ سلامت ہوں اور اپنے بیٹےکےساتھ رہتی ہوں جبکہ قتل کی جانے والی میری ہم نام کوئی اور وینا کپور ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ موت کی جھوٹی خبر کی وجہ سے بےحد پریشانی اور ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا میرے گھر دن رات میری موت کی تصدیق کیلئے فون کالز آتی ہیں۔









