دبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی بےباک لباس کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی کے ساحل پر ْقمیض شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاویدویسے تواپنے بے باک لباس کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں ۔ تاہم بگ باس کی اس امیدوار نے دبئی کے ساحل پر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔عرفی جاوید کو دبئی کے ساحل پر پورے لباس یعنی قمیض شلوار اور دوپٹے میں ملبوس دیکھائیں دیں ۔ عرفی کے اس انداز کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بہت سے تبصرے شروع ہو گئے۔

ایک صارف نے لکھا” معجزہ معجزہ معجزہ ۔۔”۔ایک صارف نے لکھا ” آج پہلی بار دل خوش ہوا”۔ایک صارف نے لکھا “دیکھ کے اچھا لگا”۔ایک صارف نے لکھا” یہ کیا تھا بھائی” ۔ایک صارف نے لکھا کہ “آج ڈھنگ کے کپڑے پہن کے آئی ہے “۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشن “ماسٹ سرچڈ ایشین آن گوگل 2022” میں ہوتا ہے ۔جس میں عرفی جاوید کا 43واں نمبر ہے۔ جبکہ بگ باس امیدوار عرفی نے اس لسٹ میں سارہ علی خان اور جہانوی کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔









