لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان اپنے نئے پراجیکٹ ” آج رنگ ہے”میں ایک بار پھرایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان معروف ہدایتکار ندیم بیگ کے نئے پراجیکٹ ” آج رنگ ہے” میں ایک بار پھر اکٹھے نظر آئیں گے ۔ پاکستانی بیسٹ رائٹر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی زنجبیل عاصم شاہ نےندیم بیگ کے نئے پراجیکٹ ” آج رنگ ہے” کی کہانی لکھی ہے ۔پراجیکٹ کی کہانی اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں ۔تاہم سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو دوبارہ سے ایک ساتھ دیکھنے کیلئے مداح پر جوش دیکھائی دے رہے ہیں۔









