ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی “رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13” کی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ “جب انہیں گھر والے سپورٹ نہیں کر رہے تھے تو وہ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھیں”۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ شہناز گل نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو “انڈین آئیڈل 13 “میں بطورِ مہمان شرکت کی۔ جہاں شہناز گل نے کنٹیسٹنٹ سےبات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا اور اپنی ماضی کی باتوں کو یاد کرتے ہوئےکہا کہ” وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں گھر والوں کا سپورٹ حاصل ہے,بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں، مجھے اداکاری اور گلوکاری کا بےحد شوق تھا ,مجھے زندگی میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا تھا لیکن گھر والے سپورٹ کرنے والے نہیں تھے لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھیں”۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا”۔
یاد رہے کہ شہناز گل خود بھی ” بگ باس سیزن 13″ کی کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں۔ شہناز سلمان خان کی بھی پسندیدہ ہیں اور جلد ان کی نئی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان”میں سلمان کے ساتھ ایکشن کرتی نظر آئیں گی.









